میں ہر روز خطرناک ہوتا جا رہا ہوں ۔ عمران خان
آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لئے ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ آج سرگودہا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا
اسلام آباد (نیوزپلس) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہر روز زیادہ خطرناک ہوتے جارہے ہیں ،
عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہ میں ہر روز خطرناک ہوتا جا رہا ہوں جس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لئے ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ آج سرگودہا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا،ہیروں کے ہار پر پوچھے گئے سوال پر عمران خان ہنستے ہوئے کہا کہ ہیرے تو بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
عمران خان کے اس بیان کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ہیرے تو سستے ہوتے ہیں کسی مہگی چیز کی بات کرو کے رد عمل دیتے ہوئے پی ایم ایل ن کی نائب صدر مریم نواز اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ یہ سستی چیز بھی نہیں چھوڑتے۔