Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے ملاقات

سیالکوٹ واقع پر ملک بھر میں مذمت کی گئی ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

 

اسلام آباد (نیوزپلس) اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان میں متعین سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما سے ملاقات کی اور سری لنکا کے شہری کے ساتھ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیالکوٹ واقع پر ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات نے سری لنکا کے ہائی کمشر کو سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئےبتایا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے وکرما نے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔

Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More