کرائسٹ چرچ (نیوزپلس) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 173 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 34 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن نے دو اور محمد سیف الدین ، شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی ۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 142 رنز بنا سکی ،بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس پر ہوا جس کے باعث میچ نیوزی لینڈ کے نام رہا ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 66 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کلین سویپ سے بچانے کیلئے وہ آخری میچ جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرنا چاہتے ہیں ۔