اسلام آباد (نیوزپلس) وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے مستقل سی ای او کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا۔ جس کے قومی اخبارات میں تشہیر کر دی گئی ہے ۔
ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی کیلئے امیدواروں سے 15 دن میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں، امیدوار کی تعلیم فارمیسی یا میڈیسن میں پوسٹ گریجویٹ ہونا اورمتعلقہ شعبے میں 20 سالہ تجربہ لازم قرار دیا گیا ہے۔
سی ای او کے امیدوار کی عمر45 سے 56 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ موجودہ تعیناتی تین سال کیلئے ہوگی۔
ڈریپ سی ای او کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع ممکن ہوسکے گی۔