دہلی (نیوزپلس) انڈین لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے کے لیے تعریفی کلمات بولتے ہوئے ڈر گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارتی ٹیم نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 200 کے ہندسے سے قبل ہی آل آؤٹ کردیا۔
سنیل گواسکر کی جانب سے محتاط بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہمیں فوری فیصلے تک نہیں پہنچنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ’اگر میں کہوں گا کہ اس (رہانے) کی کپتانی بہترین تھی تو مجھ پر الزام لگادیا جائے گا کہ میں ممبئی کے لڑکے کی حمایت کر رہا ہوں، میں ان معاملات میں پڑنا نہیں چاہتا کیونکہ یہ قبل ازوقت ہوگا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو 1-2 سے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے بعد بھارت میں کرکٹ حلقوں میں ویرات کوہلی کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا، جبکہ ان کی جگہ روہیت شرما کو کپتان بنائے جانے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
سنیل گواسکر نے اجنکیا رہانے سے متعلق کہا کہ انھوں نے بہت متاثر کن کپتانی کی، اور ویرات کی حکمت عملی سے کچھ الگ کیا، وہ جلد ہی ایشوین کو بولنگ پر لائے اور انھوں نے میتھیو ویڈ اور پھر اسٹیو اسمتھ جیسے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔