Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فاسٹ بولر حسن کا علی ری ہیب مکمل

کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے پی سی بی نے حسن علی کے ری ہیب پروگرام کا انتظام کیا

لاہور (نیوزپلس) اسٹار فاسٹ بولر حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں ۔

حسن علی نے بتایا کہ فاسٹ بولنگ میں سخت مقابلے کے باوجود ٹیم میں محنت کر کے واپس آئیں گےا ور ماضی والی جگہ حاصل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ان کے جشن منانے کے انداز میں کوئی فرق نہیں آئے گا ، اسے مضبوط بنانے کے لیے محنت کی ہے۔

‏واضح رہے کہ حسن علی گزشتہ برس انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے آخری انٹر نیشنل میچ کھیلے ، اس کے بعد وہ پہلے کمر کی تکلیف اور پھر پسلیوں کے فریکچر کا شکار ہو ئے ۔

پی ایس ایل میں واپسی ہوئی تو پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ، کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے پی سی بی نے حسن علی کے ری ہیب پروگرام کا انتظام کیا تھا ۔

‏فاسٹ بولر حسن علی نے بتایا ہے کہ ان کا ری یب مکمل ہو گیا ہے اور اب ان کا فوکس ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر میچ فٹنس حاصل کرنا ہے۔

‏فاسٹ باؤلر حسن علی نے مزید کہا کہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے 15 ماہ سے دور ہوں ، یہ ایک مشکل وقت تھا ، مجھے ری ہیب بھی کرنا تھا ، اسی دوران کورونا وائرس آ گیا ، چار ماہ گھر میں رہا ، کبھی کبھار مایوس بھی ہو جاتا تھا لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور مائنڈ میں یہی تھا کہ میں نے مکمل فٹنس حاصل کرنا ہے اور ٹیم میں واپس آنا ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More