اسلام آباد (نیوز پلس) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے کہا ہے کہ وہ فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو پاکستان میں دیکھے جانے کے لیے فوری طور پر بلاک کرے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دو توک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پرموجو د غیر مہذب / غیر اخلاقی /نامناسب مواد کے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا ہے۔
پی ٹی اے نے فوری طور پر قابل اعتراض مواد کو ہٹانے اور غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ میں پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، پلیٹ فارم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرے تاکہ غیر اخلاقی /نامناسب مواد کو ہٹایا جا سکے بصورت دیگر قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔