دہلی۔(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین فلم انڈسٹر ی کے معروف اداکار اکشے کمار نے کہاہے کہ اُن کا بیٹا آراو شوبز کی دُنیا سے دور رہتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ وہ اپنے والد کے نام سے پہچانا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اُن کا بیٹا آراو کمار فلموں اور شوبز کی دُنیا سے دور رہنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے الگ رہتا ہے۔
اکشے کمار نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کا بیٹا آراو نہیں چاہتا کہ اُس کی پہچان اُس کے والد کے نام سے ہو، وہ یہ نہیں چاہتا کہ لوگ اسے کہیں کہ یہ تو اکشے کمار کا بیٹا ہے اور اِسی وجہ سے وہ فنکاری کی دُنیا کو ترجیح نہیں دیتا ہے کیونکہ وہ اپنی پہچان خود بنانا چاہتا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کا بیٹا بہت مختلف ہے اور وہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتا ہے اِسی لیے وہ اپنے بیٹے کے ہر فیصلے پر اُس کا ساتھ دیتے ہیں اور کبھی بھی اُسے اپنی طرح بنانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔بھا
یہاں یہ واضح رہے کہ اکشے کمار سال 2001 میں بھارتی فلم پروڈیوسر ٹوئنکل کھنّہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس بھارتی جوڑی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔