اسلام آباد (نیوز پلس ) امریکی صحافی سنتھیا رچی کی سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف درخواست کے معاملے پر رحمٰن ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ رحمٰن ملک نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ سنتھیا رچی کے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا کیس بینچ نمبر 2 سے 1 میں منتقل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ سینیٹررحمٰن ملک نے اپنی درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ جسٹس آف پیس نے رحمٰن ملک کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی تھی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا