کراچی: (نیوز پلس ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گجرنالہ،اورنگی نالہ اورمحمودآبادنالےکی اصل صورت میں بحالی سے80فیصدمسئلہ حل ہوجائےگا،نالوں پرتجاوزات پچاس سالوں سےہیں،متبادل دینےکی مثال لیاری ایکسپریس وےکی ہے۔ کراچی میں جمعرات کوکلفٹن میں پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پرنیب کورٹ کےباہرمیڈیا سےبات کرتےہوئےمصطفیٰ کمال کہنا تھا کہ متبادل زمین اورامداد دیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،تجاوزات سےلوگوں کوہٹانےسےتجاوزات کامسئلہ حل نہیں ہوگا،نالوں کی صفائی کےبعد دونوں جانب سروس روڈ بنایاجائے،سروس روڈ سے دوبارہ تجاوزات کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کواس کےحقوق ملنےچاہیں،پیکج سےکراچی کےزخموں پرمرہم نہیں رکھاجاسکتا،اس وقت کراچی ہرجگہ موضوع بناہواہے،امیدہےکہ کرائسس کامستقل بنیادپرکوئی حل نکلےگا، ہم نےشہرکا6نکاتی مستقل حل پیش کیا ہے۔چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ فنڈزنچلی سطح تک نہیں پہنچائے جاتےاور اس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات اورفنڈزدیئےجائیں،مل بیٹھنےسےامیدہےکراچی کےمسائل حل ہوںگے۔