Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان

موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔(نیوز پلس )وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کےاجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات اور ترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فٹیف قانون سازی میں اپوزیشن کے کردار سے متعلق بات کی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کا کردار قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن ملک بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو جبکہ اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے فیٹف کی قانون سازی روکی۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر جمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کے لیے اہم کردار ہوتا ہے، موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، اپوزیشن انسداد منی لانڈرنگ قانون میں اپنے مفاد کی ترامیم چاہتی ہے، یہ لوگ کس طرح کس طرح ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔

نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

قبل ازیں زیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں فیٹف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوا بلز، ایف اے ٹی ایف قانون سازی، اہم آئینی، قانونی اور ملکی امور پر بریفنگ دی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More