اسلام آباد (نیوز پلس) انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسا معاملہ ہے جس پر انہوں نے چار دہائیوں تک کام کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری مسئلہ کشمیر سے متعلق وزارت خارجہ کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئیں۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہا ہے اس پر قائم ہوں اور آئندہ بھی کہوں گی۔وفاقی وزیر نے رد عمل میں کہا کہ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کو حقائق کے برعکس پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دفترخارجہ کی بریفنگ میں نہ ان کا نام لیا گیا اور نہ ان کے کشمیر کے بارے میں بیان سے متعلق کوئی کمنٹ دیا گیا۔