اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میانمار طرز کی نسل کشی تیاری کررہا ہے۔ نئی دہلی میں نریندر مودی اقلیتی مسلم آبادی کو شہریت کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھار ت میں شہریت کے قانون اور این آرسی کو لانے کا مقصد بیس کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے تحت کروڑوں افراد کو شہریت کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔ خدشہ ہے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی نہ شروع ہو جائے۔ عمران خان نے کہا ک ہ بھارت وہی کررہا ہے جو میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ہوا،میانمار میں بھی پہلے رجسٹریشن ایکٹ شروع کیا اور اسی طرح انہوں نے مسلمانوں کو بے دخل کیا اور پھر نسل کشی کی۔ امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشیدگی ابھی بھی موجود ہے لیکن سفارتی کوششوں کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ سی پیک پر ترک صحافیوں کے سوال پر اپنے جواب میں وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری میں چین کے قرضوں سے متعلق خدشات اور تنقید کو مسترد کردیا۔