اسلام آباد(نیوز پلس) پاکستانی عازمین حج کے لئے بری خبر۔ سعودی حکومت نے عازمین حج پر چار سو دس ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے تاہم اس کا طلاق پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عازمین حج پر چار سو دس ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے، اضافی فیس ویزہ اورانشورنس کی مد میں بڑھائی گئی ہے، اب پاکستانی عازمین حج کو حج پر جانے کے لئے مزید سولہ ہزار اضافی ادا کرنا ہونگے۔پاکستانی عازمین حج کو تین سو ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ ایک سو دس ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے، اضافی فیس اور انشورنس رواں سال حج پیکج میں شامل کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کیا تھا جسے سعودی حکومت نے مسترد کرتے ہوئے سعودی حکومت نے جواب میں کہا کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان کیلئے نہیں تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا۔یہاں یہ واضح رہے کہ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے عازمین کے لئے پہلے ہی پانچ لاکھ روپے تک جاپہنچا ہے۔