ملتان (نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کا سب سے بڑا مسلہ بوسیدہ سیوریج کا ہے جس کو بدلنے کے لیے جاپانی کمپنی جائیگا سے گرانٹ ملنے کی امید ہے، اس وقت ملتان کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بھی اشد ضرورت جس کے لیے پنجاب حکوت سے 10 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں ضلع ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک منعقدہ جائزہ اجلاس میں ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سمیت مختلف سرکاری اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔جائزہ اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہر اولیا ملتان کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر زیادہ ترقیاتی فنڈز کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب سے ضلع ملتان کے لیے خصوصی فنڈز طلب کئے جائیں گے