اسلام آباد (نیوز پلس) وزارت خزانہ نے جولائی دسمبر 2019میں غیرملکی قرضوں کے حجم کے حوالے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا جولائی اور دسمبر 2009میں غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی رقومات موصول ہوئیں اور 3 اعشاریہ 8 ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ واپس کیاگیاہے جبکہ جولائی دسمبر2009 کے عرصہ میں بیرونی ملکی قرضے میں 3.1 ارب ڈالر کا خالص اضافہ ہوا۔ حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران7.4 ارب ڈالر قرض واپس کیا،مالی سال2018-19کے دوران مجموعی غیر ملکی قرضوں کا حجم10.5 ارب ڈالر تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصے میں مجموعی وصول شدہ بیرونی قرضوں میں پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 31 فیصد اضافہ ہوا،جولائی۔دسمبر2019 کے عرصے میں یوروبانڈ اور کمرشل قرضہ جات واپس کیے گئے، حکومت کواس عرصے میں دو طرفہ اور کثیر فریقی مدوں میں غیر ملکی قرضوں کی رقومات موصول ہوئیں، مجموعی غیر ملکی قرضہ کے حجم میں بھی1.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصہ میں خالص حاصل شدہ غیر ملکی قرضہ 1.7 ارب ڈالر رہا،اسی عرصہ کے دوران3.8 ارب ڈالرکا غیر ملکی قرضہ واپس کیا گیا،جولائی دسمبر2009 میں غیر ملکی قرضوں کی مد میں 5.5 ارب ڈالر کی رقومات موصول ہوئیں۔