خاور عباس شاہ سے
راولپنڈی (نیوز پلس)مرکز قومی بچت راولپنڈی کے عملے نے مبینہ طور پرٹیکس ریویو کے نام پر درجنوں ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کے سیونگ سرٹیفکیٹس غائب کر دیئے متاثرین سے سرٹیفکیٹس اکٹھے کرنا والا ملازم 5کروڑ روپے مالیت کے اصلی سرٹیفکیٹ لے کر فرار ہو گیا جبکہ برانچ منیجر نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو صبر کی تلقین کر دی متاثرین کے مطابق چاندنی چوک میں واقع مرکزقومی بچت برانچ میں تعینات جنید نامی اہلکار نے مرکز آنے والے مردو خواتین کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل کے باعث ان کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس ریویو کئے جائیں گے سرٹیفکیٹس پر ریویو کے نام پر اس نے سادہ لوح بیواؤں اور ضعیف پنشنروں سے5کروڑ روپے مالیت کے سرٹیفکیٹ اکٹھے کئے اور انہیں 3دن بعد رابطے کا کہا اس دوران مذکورہ اہلکار تمام سرٹیفکیٹس کیش کروا کر رفو چکر ہو گیاذرائع کے مطابق قومی بچت کے عملے نے مبینہ ملی بھگت سے جعلی چیکوں اور رسیدوں کے ذریعے تمام سرٹیفکیٹ کیش کروا لئے اور فرار ہو گیا متاثرین کے مطابق جن افراد کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا گیا ان کے سرٹیفکیٹس کی مجموعی مالیتت5کروڑ روپے بنتی ہے داد رسی کے لئے رابطہ کرنے پر تھانہ بنی پولیس نے متاثرین کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ کر لوٹادیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر چھان بین شروع کر دی ہے۔