اسلام آباد(نیوز پلس)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام بھجوا دیئے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں عرفان قادر ناصر محمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔شہباز شریف نے خط میں موقف اختیار کیا کہ 25 نومبر کو شروع ہونے والے عمل کو غیرضروری التواء کا شکار کیا جا رہا ہے۔ تاحال چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا بدقسمتی ہے۔میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا کہ آپ کے تجویز کردہ نئے ناموں کا جائزہ لیا جارہا ہے، آپ بھی ہمارے تجویز کردہ ناموں پر نظرثانی کریں۔