لاہور(نیوز پلس)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوہری شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج انقلاب میں بدل رہا ہے گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مودی کے کالے قانون کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں۔ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دوہری شہریت کے قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے، مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے۔چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ قوم کو اس وقت باہمی اتحاد کی ضرورت ہے ہمارا دشمن بھارت مکار، چالاک اور نسل پرست ہے۔