اسلام آباد (نیوز پلس) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو خط لکھتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کیے۔تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نئے نام تجویز کیے ہیں جن میں تینوں نام سابق وفاقی سیکرٹریز کے ہیں۔وزیراعظم نے 15 جنوری کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں کہا کہ بامعنی مذاکرات کیلئے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ عرصے سے زیرالتواء چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔