لاہور(نیوز پلس) نامور اداکارہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بچپن میں بالکل بھی شرارتی نہیں تھا،میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر ملازمت کرتا تھا لیکن فیکٹری کراچی سے لاہور منتقل ہونے کی وجہ سے شوبز میں آ گیا۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ اپنے پہلے ہی آڈیشن میں کامیاب ہو گیا اور مجھے ڈرامہ سیریل میں مرکزی دیا گیا۔پہلے دن شوٹ ہوا تو پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات کے مطابق مرکزی کردار نہیں کر سکا اور میرا کردار تبدیل کر دیا گیا لیکن میں نے وہ ڈرامہ چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دوست کے ساتھ مل کر سنگل ڈرامہ بنایا جو بہت برا تھا لیکن جس پروڈیوسر نے مجھے پہلے ڈرامے میں مسترد کیا تھا انہوں نے کہا کہ جو ڈرامہ تم نے بنایا ہے وہ برا ہے لیکن تم بہتر ہومیرے پراجیکٹ میں کیا ہو گیا تھا۔ اسی پروڈیوسر نے ڈرامہ سیریل ”یہ جہاں“ میں کاسٹ کیا، اس کے بعد مجھے ایک کمرشل بھی ملا او راس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ حالات اور شوق مجھے شوبز میں لے کر آئے،آغاز کا دور مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ثمر دیا۔