اسلام آباد(نیوز پلس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سو اٹھارہ اراکین قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی ہے معطل اراکین میں سینیٹ کے بارہ، قومی اسمبلی کے ستر،پنجاب اسمبلی کے ایک سو پندرہ،سندھ اسمبلی کے چالیس،کے پی اسمبلی کے ساٹھ اوربلوچستان اسمبلی کے اکیس ارکان شامل ہیں۔معطل ہونے والوں میں بیرسٹر فروغ نسیم،مصدق ملک،نجمہ حمید،حافظ عبدالکریم،میرحاصل بزنجو،علی خان جدون،ارباب عامر ایوب،صداقت عباسی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری،،شوکت علی بھٹی اور دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ راجہ پرویز اشرف،عامرکیانی،برجیس طاہر،طارق بشیر چیمہ،منزہ حسن،فرخ حبیب، زرتاج گل،سمیع گیلانی،عبدالقادرپٹیل، سہیل انور،نادرمگسی،سعیدغنی،شرجیل میمن،عاطف خان، شوکت یوسفزئی، چوہدری نثار،سمیع اللہ چوہدری،اویس لغاری،ثنااللہ زہری،یار محمد رندشامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک ارکان سمبلی اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی اور وہ اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔