اسلام آباد(نیوز پلس)حکومت بحرین نے وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیانس‘ دینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ 15 دسمبر کو بحرین کے سرکاری دورے پرجائیں گے جہاں انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران خلیفہ بن سلمان اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔