اسلام آ باد (نیوز پلس)مشیر تجارت عبدالرزاق داوٗد نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت پر آچکی ہے مگر عوام تک اثرات پہنچنے میں دیر لگے گی۔اپنے جاری کردہ بیان انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے سے متعلق کوئی بھی ٹائم فریم نہیں دے سکتا،مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتیں جلد کنٹرول میں آجائیں گی، مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ بہت سے ایشوز ورثے میں ملے ہیں، جن پر مرحلہ وار قابو پایا جائے گا، ڈالر اب مستحکم ہوچکا ہے، اس میں اتار چڑھاوٗ ٹل گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔عبد الرزاق داوٗد نے کہا کہ چین سے سی پیک پر کئی معاملات درست سمت میں جارہے ہیں، اس کی رفتار بھی درست ہے جبکہ امریکا کے اپنے مفادات ہیں۔