راولپنڈی(نیوز پلس)پاکستان بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ دیوالی کی مرکزی تقریب راولپنڈی میں واقع کرشنا مندر صدر کباڑی بازار میں ہوئی جہاں پر ہندوو اورسکھ برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مندر میں دوالی کے حوالے سے بھجن گیت پڑھ کر سنائے گئے اور ہندو اور سکھ برادری نے مذہبی رسومات بھی ادا کی
اس موقع پر پاکستان ہندو وسکھ سوشل ویلفیئر کو نسل کے صدر سردار ہیرا لال نے کرشنا مندر میں اپنے خطاب میں امن اور سلامتی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی مقصد انسانیت کا درس ہے اگر انسانیت نہیں ہو گی تو باقی کچھ نہیں بچتا سردار ہیرا لال نے کہا کہ مندر کی جگہ کافی کم ہو جس کی وجہ سے پوچا کے لئے مندر میں آ نے والوں کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ ہندو اور سکھ برادری کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مندر کے لئے مزید جگہ مختص کی جائے آ خر میں پاکستان ہندووسکھ سوشل ویلفیئر کونسل کے صد ر سردار ہیرا لال نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے اس موقع پر جے رام مہاراج نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی،تقریب میں پنڈت میر چند،سیوہ کمیٹی کے چیئرمین موہن لال کیشف، سیکرٹری جنرل رنگی رام،نائب صدر کنیئیا لال سمیت دیگر افراد نے شرکت کی