لاہور(نیوز پلس) جمیعت علمائے اسلام(ف) کا آزادی مارچ۔ حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کو 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے بھاری اخراجات کی لسٹ حکومت کو بھجوائی تھی جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کے اخراجات کے لیے پنجاب پولیس کو 10کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش، تیل اور دیگر سکیورٹی آلات کے کرایوں کی مد میں اخراجات ہوں گے اور پنجاب بھر کی فورس آزادی مارچ کے حوالے سے صوبہ بھر میں تعینات کر دی گئی ہے، بیشتر اضلاع میں پنجاب کانسٹیبلری سے بھی ریزرویں منگوائی گئیں ہیں۔
حکومت پنجاب نے پولیس کو 10 کروڑ روپے جاری کر دئیے
آئی جی پنجاب نے بھاری اخراجات کی لسٹ حکومت کو بھجوائی تھی
Police officers are deployed at Lahore airport in Pakistan, Friday, July 13, 2018. Disgraced ex-Prime Minister Nawaz Sharif will be whisked away by helicopter to the federal capital of Islamabad when he returns Friday to Pakistan's eastern city of Lahore from London to face a 10-year prison sentence on corruption charges. (AP Photo/K.M. Chaudary)