ا سلام آ باد (نیوز پلس) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر عملدر آمد کرتے ہوئے قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قاسم سور ی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کی 7 اکتوبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ بھی 2 روز قبل جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کے 2 اکتوبر کے فیصلے کو معطل قرار دیا گیا ہے جس میں قاسم سوری کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 27 ستمبر کا فیصلہ بھی معطل تصور کیا جائے۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے عبوری ریلیف دینے کی درخواست کی تھی جس میں مو?قف اختیار کیا گیا تھا کہ احکامات معطل نہ کیے گئے تو حلقہ عوامی نمائندگی سے محروم ہو جائے گا۔عدالت نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے جس کے بعد تمام کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سور ی کو بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال کر دیا تھا۔