لاہور(نیوز پلس) ریلوے کے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمان جوکھیل کھیلنے جا رہے ہیں،پھنسیں گے، آزادی مارچ کا نقصان کشمیر کی تحریک کو ہوگا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان واحد ملک ہے، جہاں مسافر گاڑیوں سے 10ارب کمائے گئے، 15 تاریخ کو جناح ایکسپریس کے ساتھ آٹھ بوگیاں اکانومی کی لگارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فضل الرحمان کے چاروں مطالبے یو این میں پیش کردیے، ستائیس اکتوبر میں ابھی 2 ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہوجائے، چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمان پر گرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا 64 ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی، فضل الرحمان سیاست اوردینی معاملات میں تصادم چاہ رہے ہیں، علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان مارکیٹ میں جوباتیں پھیلارہے ہیں، گلے پڑجائیں گی، ان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، مولانا فضل الرحمان دینی طاقتوں کو اس میں ملوث نہ کریں، تحریک چلنے پر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اہم ترین وقت میں دورے کررہے ہیں، کشمیری لڑے گا، مرے گا اور جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جائیگا، حالات نارمل نہیں کشمیری لڑے گا مرے گا، مودی نے بھارت کو بے نقاب کردیا، موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ذمہ دارانہ بیان دیاہے، شہباز شریف کی مجھے سمجھ نہیں آتی، اگر عمران خان چھ آدمیوں کو چھوڑ دے تو تحریک کا دھڑن تختہ ہوجائے گاان کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری ایسے لگے جیسے مردہ باہر آگیا،اللہ ان پررحم کرے، بلاول بھٹو ٹھیک کھیل رہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ نتائج کیا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 1977 کے بعد فضل الرحمان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ پھنسیں گے، سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کر کے سمجھتے ہیں کہ کچھ ہوجائے گا۔وفاقی وزیر نے شہباز شریف کہا کہ آخری بارکہہ رہاہوں ڈبل شاہ بن کرگیم نہ کھیلو، وہ تاثر دے رہے ہیں کہ سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں، عمران خان نے حکومت اور ساکھ بنائی ہے میں ان کے ساتھ ہوں، انھوں نے معیشت ٹھیک کرنے کے لیے جرات مندی سے فیصلے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو یقین ہے عمران خان ایماندار ہے اور فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہے، مسئلہ سنجیدہ ہوتا تو یہ سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہوتاہے، یہ حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ان کا مقصد 22، 23 تاریخ کو بتاؤں گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں صاحبزادی سیموبائل برآمد ہونے کے مؤقف پرقائم ہوں، مولانا فضل الرحمان سے کبھی نہیں گھبرایا،ان سے ذاتی مراسم ہیں۔