اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزی نظام تعلیم نے معاشرے کو طبقات میں تقسیم کیا، ایک ہی ملک میں تین طرح کے نصاب چل رہے ہیں۔ 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا نبی کریمﷺ نے سب سے زیادہ زور حصول تعلیم پر دیا، نبی پاک ﷺ نے فرمایا تعلیم حاصل کرو، چاہے چین جانا پڑے، مسلمانوں نے تعلیم سے ترقی کی، تلوار سے نہیں، تعلیم میں کمی مسلمانوں کے زوال کی وجہ بنی، 700 سال تک تمام سرفہرست سائنس دان مسلمان تھے، انگریزوں نے سوچ سمجھ کر مسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے۔،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقصد کے لیے بنا تھا، طلبا کو اقبالیات ضرور پڑھائیں، بچوں کو پڑھائیں ماضی میں مسلمانوں کے عروج کی وجہ کیا تھی؟ ہماری کمزوری ہے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینل کے ذریعے مسلمانوں کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلام کی تاریخ سے نا واقف ہیں، ترکی نے اپنی تاریخ پر مبنی فلم بنائی ہے۔