راولپنڈی(نیوز پلس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انھیں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج کی امن وامان برقرار رکھنے کے اقدامات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کمیپس کا افتتاح کیا اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے بھی خطاب کیا۔آرمی چیف نے بلوچستان کے ذہین نوجوانوں کی بھی تعریف کی اور طلبہ کو مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو درست سمت میں کام جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مثبت انداز سے دیرپا امن اور استحکام کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔