اسلام آباد (نیوز پلس) حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر عالمی کانفرنس بلانے پرغور کر رہے ہیں، کانفرنس میں قانون، بین الاقوامی امور کے عالمی ماہرین اور سفراء کو مدعو کیا جائے گا، تاہم ابھی یہ فیصلہ ہونا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد آزاد کشمیر یا اسلام آباد میں کرائے جائے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں کشمیر کی اصل صورتحال عالمی ماہرین کے سامنے رکھی جائے گیاور اس حوالے سے حوالے سے ماہرین سے مسئلہ کے حل کیلئے قانونی تجاویز بھی مانگی جائیں گی۔