پیرس(نیوز پلس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فرانس میں نریندر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے،تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کے مطابق صد ر ڈونلڈ ٹرمپ جاننا چاہتے ہیں کہ مودی کے پاس کشیدگی ختم کرنے کے لیے کیا منصوبہ ہے۔ ایفل ٹاور پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت دہشت گرد کے نعرے بھی لگائے۔امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک اور کوشش کریں گے، فرانس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر آج بھارتی پردھان منتری سے ملاقات کریں گے۔۔امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی صدر نریندر مودی پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے اور مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کو ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔واضح رہے امریکی صدر اس سے پہلے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے اسکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔