رحیم یار خان (نیوز پلس)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے شملہ معاہدے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا پروگرام بنا رہے ہیں، اگلے ماہ یو این اجلاس سے قبل ہماری جدوجہد تیز ہونی چاہیے۔ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی 72 سالہ جدوجہد رنگ لائے گی، کشمیر یوں کو فوری انصاف ملنا چاہیے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق آباد میں شری کرشنا کا پروگرام دنیا کے لیئے پیغام ہوگا۔