Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

800 سی سی سے زائدگاڑی خریدنے پر پابندی، نان فائلر موٹر سائیکل، رکشا خرید سکے گا، اسمبلی میں بل پیش

800 سی سی سے زائدگاڑی خریدنے پر پابندی، نان فائلر موٹر سائیکل، رکشا خرید سکے گا، اسمبلی میں بل پیش

اسلام آباد:   نان فائلرز پرپابندیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں  ٹیکس لاء ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ٹیکس لاء ترمیمی بل  25-2024 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرزپر 800 سی سی سے  زائد گاڑیاں خریدنے  پر  پابندی ہوگی،

 نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ  جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شیئرز کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی، نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، نان فائلز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کرسکیں گے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلرز کو موٹر سائیکل، رکشا اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔مجوزہ ترمیم کے مطابق  غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، غیر  رجسٹرڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کرسکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی اور کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کرے گا ان کے اکاؤنٹس منجمدکیے جائیں گے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، ایسے افراد پر  پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، سیلز ٹیکس  رجسٹریشن کے دو دن  بعد اکاؤنٹس غیرمنجمدکیے جائیں گے، اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کے لیے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ فائلر کے والدین، بیوی اور 25 سال تک کی عمر کے بچے فائلر تصور ہوں گے۔مذکورہ بالا پابندیوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More