Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

6 ریاستی اداروں کی نیلامی آگئی ہے۔وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو

رواں مالی سال میں دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہوجائیگا

اسلام۔ آباد (نیوز پلس) نجکاری کے وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو نے کہا ہے 6 ریاستی اداروں کی نیلامی آگئی ہے جس کے بعد متعلقہ ادارے اور محکمے عدالتی احکامات سمیت پیپرا قوانین کو مد نظر رکھ کر ان کا جائزہ لیں گے۔ اسلا م آباد میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ اسٹراٹیجک سیل 10 برس بعد ہورہی ہے اور اس عمل میں عموماً 2 برس یا زائد کا دورانیہ لگ جاتا ہے جسے تقریباً ایک برس میں مکمل کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔اس ضمن میں نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے نیلامی سے متعلق تفصیلات بتائیں کہ حکومت کی جانب سے 2018 کے دسمبر میں 6 اداروں کی نجکاری کا ہدف دیا گیا اور رواں مالی سال میں دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے بتایا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور پاکستان سے 5 جبکہ دنیا بھر سے 8 کمپنیوں نے نیلامی میں دلچسپی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز ہماری ترجیحات میں صف اول پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More