پشاور(نیوز پلس)33 ویں قومی گیمز اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاک آرمی مجموعی طور پر 380 میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی۔پاک آرمی نے 150 گولڈ، 134 سلوراور 96 براؤنز میڈلز حاصل کیے۔ پاکستان واپڈاکا 320 میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔ واپڈا کے میڈلز میں 148 گولڈ،99 سلور اور 73 براؤنز میڈل شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر پاکستان ریلوے نے 12 گولڈ،20 سلور اور 73 براؤنز کے ساتھ مجموعی طور پر 104 میڈلز حاصل کیے۔ پاکستان نیوی نے مجموعی طور پر 67،پنجاب نے 49، پاکستان ائرفورس نے 58، خیبرپختونخوا نے 41 میڈل حاصل کیے۔پوائنٹس ٹیبل پر ایچ ای سی نے 42،سندھ نے 45، بلوچستان نے 28، اسلام آباد 9،پولیس 10، گلگت 6 جبکہ آزاد کشمیر نے ایک میڈل حاصل کیا۔کھیلوں کے دوران سیکیورٹی بہتر رہی اور کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔