Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

26 سالہ بھارتی اداکاراہ سراوانی کنداپلی کی خود کشی

اداکارہ کے اہل خانہ نے لڑکی کیبوائے فرینڈ کو اس کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا

دلی (میڈیا رپورٹس) ایک اور بھارتی اداکارہ سراوانی کنداپلی نے خود کشی کرلی ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تلوگو ٹی وی کی ایک معروف اداکارہ سراوانی کنداپلی نے دو روز قبل اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ’مناسی مامتا‘ اور ’موناراگام‘ سیریلز سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کوجب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں موجود عملے نے بتایا کہ اُن کی موت پہلے ہی ہوچکی تھی۔جس کے بعد اُن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق سراوانی کنداپلی اور اُن کے بوائے فرینڈ دیوراج ریڈی پہلے ٹک ٹاک پر اچھے دوست بنے اُس کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کا سلسلہ ہوگیا، اس دوران دیوراج ریڈی نے سراوانی کی تصاویر لینا شروع کردیں اور پھر اُسے بلیک میل کرنے لگا۔سراوانی نے بوائے فرینڈ کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کی رپورٹ پولیس میں بھی درج کروائی تھی لیکن جب پولیس کی طرف سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تو اداکارہ نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔
تلوگو اداکارہ کے بھائی شیوا کنداپلی نے الزام عائد کیا ہے کہ دیوراج ریڈی اس کی بہن کو پیسے کے لیے ہراساں کرتا تھا، جس کا مجھے میری بہن نے بتایا کہ دیوراج ریڈی اسے بلیک میل کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت دباوٗ میں ہے۔
سراوانی کنداپلی کیاہل خانہ نے دیوراج ریڈی کے خلاف ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست درج کروائی ہے۔ جہاں کے پولیس انسپکٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایک آدمی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے غیرقانونی طور پر ہراساں کیا جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی خود کشی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More