Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

23 ماہ میں قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال

میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے

سکھر(نیوز پلس) چیئرمین قومی احتساب بیوروجسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بد عنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔نیب چہرے نے بلکہ کرپشن کے کیس دیکھتا ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیب سکھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ سکھر آفس نے نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا، نیب سکھر کی کارکردگی ڈی جی نیب عرفان بیگ کی نگرانی میں شاندار ہے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے افسران اپنی کاوشیں دوگنا کریں۔ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ 23 ماہ میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 23 ماہ میں قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، نیب فیس نے بلکہ کرپشن کے کیس دیکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More