لاہور(نیوز پلس) نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں مبینہ کرپشن میں گرفتار جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ نیب میں گرفتاری کسی کرپشن کی وجہ سے نہیں بھگت رہے بلکہ انہیں گزشتہ 15 روز سے فون کال موصول ہورہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ میں اپنی رفتار آہستہ رکھوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مگر ہم اپنی رفتار سے چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020ء حقیقی تبدیلی اور نالائقوں و اناڑیوں سے چھٹکارے کا سال ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سے قبل ہوائیں رخ بدلتیں حکومت نے نیب کا قانون ہی بدل دیا۔