Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یو اے ای کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض موٗخر مزید 1 ارب ڈالر کی منظوری

یو اے ای کے صدر شیخ محمد زید النیہان نے پاکستان کے 2ارب ڈالر کے موجودہ قرض کی مدت میں توسیع جبکہ مزید 1 ارب ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا

یو اے ای کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض موٗخر مزید 1 ارب ڈالر کی منظوری

 

صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد زید النہیان نے پاکستان کے 2ارب ڈالر کے موجودہ قرض کی مدت میں توسیع جبکہ مزید 1 ارب ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پراتفاق کیا ہے، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کوا بوظہبی کے دورہ کے پہلے دن متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زید النہیان سے ملاقات کی۔

یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کا ابوظہبی میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برادر ملک کے دورہ کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید وسعت دینے، شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باضابطہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرض کی مدت میں توسیع (رول اوور) اور ایک ارب ڈالر کے اضافی قرض کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبا ز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا جس کیلئے تاریخ کا تعین سفارتی ذرائع کے ذریعے کیا جائے گا۔

 

 

Sources: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More