Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے ۔ سربراہ آئی اے ای اے

ادھر اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی ویزیلی نیبزنزیا نے کہا کہ ان کا ملک پلانٹ کی جوہری اور فزیکل حفاظت کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا

یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے ۔ سربراہ آئی اے ای اے

اقوام متحدہ

جوہری توانائی کی بین الااقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل ماریونوگروسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی صورتحال انتہائی نازک اور خطرناک ہو چکی ہے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جا نا چاہئے ۔

روسی اخبار کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آس پاس روسی اور یوکرینی افواج کی سرگرمیاں مستقبل قریب میں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں ۔

انہوں نےکہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک کوئی جوہری حادثہ نہیں ہوا لیکن موجودہ صورتحال جاری رہی توکسی دن ہماری خوش قسمتی ختم ہو جائے گی لہٰذا ہم سب کو اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ اس اندیشے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ زاپوریزیا جوہر ی بجلی گھر کی طرف سے یا اس کے خلاف کسی بھی قسم کا حملہ نہیں ہونا چاہئے،خاص طور پر ری ایکٹرز، ایندھن کے خرچ شدہ ذخیرہ اور اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنایا جا نا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ جوہری بجلی گھر کو ٹینکوں اور آرٹلری سسٹمز جیسے بھاری ہتھیاروں کے ذخیرہ یا اڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ کو فوجیوں سے پاک ہونا چاہیئے جو پلانٹ سے حملے کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی ویزیلی نیبزنزیا نے کہا کہ ان کا ملک پلانٹ کی جوہری اور فزیکل حفاظت کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ زاپوریرزیا اور قریبی شہر انرگودار پر ہونے والے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو فوجیوں سے پاک ہونا چاہیے جو پلانٹ سے حملے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی ویزیلی نیبنزیا نے کہا کہ ان کا ملک پلانٹ کی جوہری اور فزیکل حفاظت کو بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زاپوریزیا اور قریبی شہرانر گودارپر ہونے والے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یوکرینی حکومت کے ان دعووں کو بھی مسترد کر دیا کہ روس اس پلانٹ کو اپنے فوجیوں کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زاپوریزیا کے علاقے سے کبھی کوئی حملہ نہیں ہوا اور بھاری ہتھیاروں اور گولہ بارود کو پلانٹ میں کبھی بھی ذخیرہ نہیں کیا گیا ۔

یاد رہے کہ روس نے گزشتہ سال اس جوہری بجلی گھر کا کنڑول سنبھال لیا تھا اس خطے نے ستمبر میں اس معاملے پر ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد روس کے ساتھ الحاق میں ووٹ دیا تھا۔

 

 

Sources & Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More