اسلام آباد (نیوزپلس) یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدی لی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی شوگر ملز نے40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو دی تھی۔
دوسری جانب حکام یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے، 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی چینی اٹھانی ہے یہ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔