Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی

یونان کشتی حادثہ:  جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہو گئی
یونان کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن ختم کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دیا
لیبیا میں 5ہزار کے قریب پاکستانی یورپ جانے کے خواہشمند ہیں اور مختلف ایجنٹوں کے پاس ہیں،میڈیا رپورٹ

 ایتھنز:  یونان میں کچھ روز قبل تارکین وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن ختم کرتے ہوئے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یونان میں کچھ روز قبل 3 مختلف کشتیوں کو حادثات پیش آئے ہیں، جن میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت بھی لیبیا میں 5ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں جو یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں اور مختلف ایجنٹوں کے پاس ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں جو پاکستانی موجود ہیں وہ پاکستان سے ویزا لے کر قانونی طور پر وہاں پہنچے ہیں، اور وہاں سے یورپ منتقل ہونا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ تین روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔ اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں  لاپتہ تھے۔ کشتیاں الٹنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔

 یونان کشتی حادثہ میں علاقہ رتی ٹھٹ کے رہائشی 2 سگے بھائی بھی لاپتہ ہیں، اہلخانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

یونان کشتی حادثہ میں علاقہ رتی ٹھٹ کے رہائشی 2 سگے بھائی بھی لاپتہ ہیں۔دونوں نوجوان وقاص اور وقار آپس میں سگے بھائی ہیں،

 دونوں بھائی ایک ماہ قبل عازم سفر ہوئے تھے، چند روز قبل گھر والوں کو بتایا کہ یورپ جانے کے لیے کشتی پر سوار ہونے جا رہے ہیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ دوبارہ ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More