Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم سیاہ پر صدر اور وزیر اعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد(نیوز پلس) مقبوضہ وادی پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کیخلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنے الگ الگ پیغام دئیے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھاتے رہیں گے۔صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جونہی کرفیو اٹھے گا تو کشمیری پھر سے اپنے جذبات کی عکاسی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1947 ء میں آج کے دن بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیرپر قبضہ کیااور 5 اگست 2019 سے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگیا ہے ہزاروں افراد حراست میں لیے گئے، ہزاروں نوجوانوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر قید کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے جس سے نام نہاد جمیوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور بھارتی غیر قانونی، یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کرتاہے۔ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کیاحترام اور آزادی کو یقینی بنائے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں، بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More