Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم دفاع عزم اور غیرت کا دن ہے۔امیر جماعت اسلامی

پاکستان کے بائیس کروڑ عوام مجاہد ہیں جبکہ ملک کا ہر نوجوان جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے

لاہور(نیوز پلس) جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ یوم دفاع عزم اور غیرت کا دن ہے۔ بھارت آج تقسیم ہے مگر پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں متحد ہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن دشمن نے لاہور کے جم خانہ میں ناشتہ کرنے کا منصوبہ بنایا مگر ہمارے بہادر افواج نے بھرپور انداز میں دشمن کو شکست دی، جبکہ ہمارے شہریوں نے بھی پاک فوج کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام مجاہد ہیں جبکہ ملک کا ہر نوجوان جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار ہے۔ آج ہم دشمن کو پیغام دینے یہاں جمع ہیں کہ ہم اب ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں۔امیر جماعت اسلامی کامزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو تینتیس روز سے جیل خانہ بنا رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیل اور بچے اسپتالوں میں ہیں جبکہ کشمیر کے لوگ مساجد میں نہیں جاسکتے اور شہداء کی تدفین نہیں کرسکتے۔ اب اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More