Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یوم آزادی پاکستان،یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا

کل یوم کشمیر منا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا

اسلام آباد(نیوز پلس)قوم کل تہترواں یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہی ہے جس کا مقصد حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا ہے۔اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے شکار عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا جائے گا۔حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آواز میں کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ادھر ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔لوگ قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم، بینرز، بیجز اور جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو آزادی دلانے کے لئے انتھک جدوجہد کرنے والے قومی ہیروز کی تصاویرکی خریداری میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے لئے ایک خصوصی LOGO بھی جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان”

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More