Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یمنیٰ زیدی کی ساڑھی لک کے سرحد پار بھی مداح گرویدہ

یمنیٰ زیدی کی ساڑھی لک کے سرحد پار بھی مداح گرویدہ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ااپنی ساڑھی لک شئیر کر کے مداحوں پر سحر طاری کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر سوشل میڈیا صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ و اداکار وہاج نے امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایک سیمنار میں شرکت کی۔

اس دوران یمنیٰ زیدی نے سنہری رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہن رکھی تھی جس پر مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،

اس موقع پر انہوں نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اس ساڑھی لُک کو دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنا دل تھامنے پر مجبور نظر آئے وہیں بھارتیوں نے بھی اداکارہ پر خوب پیار نچھاور کیا۔

بھارتی  ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نکل مہتا بھی یمنیٰ زیدی کی ساڑھی لک کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکی۔

اداکارہ نکل مہتا اپنے تبصرے میں یمنیٰ زیدی سے پوچھا کہ ‘کیا اس کی اجازت ہے’۔

پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار  کے ساتھ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت سے بھرپور کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More