Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا۔عمران خان

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی
نے کہا ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لیے یکجا ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لیے یکجا ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کا گلا گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More