اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کا عید الاضحی کے موقع پر قوم اور کشمیری بھائیوں کے نام پیغام آج عید الاضحی کے مبارک دن پر میں پورے پاکستان اور بالخصوص اپنے کشمیری بھائی بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے کشمیری بھائی بہن بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد اور 70 سالہ قربانیوں پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اور ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں -بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں – عید الاضحی کا دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے اس یقین کو پختہ کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک کوئی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے- اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی-پاکستانی حکومت کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی کی ہمیشہ حمایت کرے گی- عالمی برادری کو بھی اس کٹھن وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دینا چاہیے-تمام اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے گزارش کرتا ہوں کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور انکی آواز بنیں –