Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمیں پولیو جیسے مرض کو شکست دینی ہے۔وزیراعظم عمران خان

اگر ہم پر ٹھپہ لگ گیا کہ ہمارے ملک سے پولیو پھیل رہا ہے تو بدنامی ہوگی

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں تقریباً 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیو کی قومی مہم کی تقریب سے خطاب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے، جہاں آج بھی پولیو موجود ہے، اگر ہم پر ٹھپہ لگ گیا کہ ہمارے ملک سے پولیو پھیل رہا ہے تو بدنامی ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پولیو جیسے مرض کو شکست دینی ہے، یہ ہمارے ملک کے لیے ضروری ہے۔عمران خان نے کہا ک میں ہر پاکستانی سے درخواست کروں گا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے پولیو کے انسداد کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، انہوں نے مشکلات کی پروا نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More